ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل انجمن کالج جانے والے روڈ کے قریب اچانک آگ بھڑک اُٹھی؛ کچھ موٹر بائکوں کو نقصان

بھٹکل انجمن کالج جانے والے روڈ کے قریب اچانک آگ بھڑک اُٹھی؛ کچھ موٹر بائکوں کو نقصان

Thu, 26 Jan 2017 03:16:38    S.O. News Service

بھٹکل 26/ جنوری (ایس او نیوز) یہاں پی ڈبلیو ڈی آفس کے باہر انجمن کالج جانے والے روڈ کے قریب مرمت کے لئے رکھی گئی قریب دس موٹربائک کو اُس وقت شدید نقصان پہنچا جب یہاں اچانک آگ کے شعلے بھڑک اُٹھے۔ 

حادثہ 25 اور 26 جنوری کی درمیانی شب قریب 2:30 بجے پیش آیا۔ فائر بریگیڈ کے ایک عملے نے فون پر بتایا کہ قریبی گیریج کے باہر رکھی ہوئی قریب دس بائکوں کو نقصان پہنچا ہے، البتہ فائر بریگیڈ کے عملے نے فوری طور پر آگ پر قابو پاتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ سمجھا جارہا ہے کہ کسی نے بیڑی یا سگریٹ پی کر قریب میں کہیں پھینک دیا ہوگا جس کے نتیجے میں آگ لگی۔

رات زیادہ ہونے کی بنا پرمزید تفصیلات موصول نہیں ہوپائی ہے۔


Share: